
علیکو کی بنیاد اسی کی کی دہائی کے وسط میں کراچی میں ایک بین الاقوامی تجارتی کمپنی کی حیثیت سے رکھی گئی تھی ، جو اٹلی سے فیاٹ ٹریکٹر درآمد کرتی تھی۔. درآمدات میں کامیابی اور حوصلہ افزا نتائج سے متاثر ہو کر اور اپنے صارفین کی ضروریات کو بہتر طور پر پورا کرنے کے لئے علیکو نے لاہور کے مضافات میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں زراعت کی مشینری اور آلات تیار کرنے کے لئے ایک ایسی فیکٹری قائم کی است قائم کی جس میں تمام مشینری اور پرزہ جات تیار کرنے کی صلاحیت ہے - ۔.یہ فیکٹری مینوفیکچرنگ کے بین الاقوامی معیار اور بین الاقوامی طور پر بہترین مروجہ طریقوں کے مطابق چلائی جاتی ہے۔.
علیکو کے پاس زرعی مصنوعات اور مشینری کی ایک مکمل رینج دستیاب ہے جو مضبوط ریسرچ اور تحقیق کی بنیاد پر اعلی معیار کے خام مال سے تیار کی جاتی ہے - ہمارے تجربہ کار اور ماہر انجینئرز کی ٹیم ہمارے صارفین کی ضروریات کے مطابق مصنوعات تیار کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے جس کا مقصد اپنے صارفین کی فی ایکڑ زرعی پیداوار میں مسلسل اضافہ کرنا ہے۔.
اپنے صارفین کو بہتریں کسٹمر سروس اور سپورٹ فراہم کرنی ایلیکو کی اولین ترجیح ہے- اس کہ یقینی بنانے لیے ہماری سیلز اور مارکیٹنگ ٹیم کراچی ، لاہور اور ملتان میں میں قائم کیے گئے ہمارے علاقائی سیلز دفاتر کے ذریعہ ملک بھر میں ہمارے قابل قدر گاہکوں کو کسٹمرسروس اور سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
.مقامی صارفین اور بینالاقوامی مارکیٹس کے لئے انفرادی سے لے کر بلک آرڈر تک مختلف پیمانے پر آرڈرز کو بروقت اور اپنے صارفین کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے کے لیے علیکو ہمہ وقت تیار ہے۔.